ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سماج کوتقسیم کرنے والے اینکرز کو باہر کا راستہ دیکھایا جائے : سپریم کورٹ

سماج کوتقسیم کرنے والے اینکرز کو باہر کا راستہ دیکھایا جائے : سپریم کورٹ

Sun, 15 Jan 2023 10:36:41    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کی جسٹس ایم جوزف اور بی وی ناگ رتھنا  جمعہ کی ببنچ نے  کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ایجنڈے پر مبنی ہیں اور سنسنی خیز خبروں کا مقابلہ کرتے ہیں، اور جو اینکر اپنے پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں فوری آف ائیر کردیاجانا چاہیے۔اس نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں آزاد اور متوازن پریس کی ضرورت ہے۔جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگارتھنا کی بنچ نے زبانی طور پر مشاہدہ کیا کہ چینلز ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں، وہ چیزوں کو سنسنی خیز بناتے ہیں، اور ایک ایجنڈا پیش کرتے ہیں۔جسٹس جوزف نے دی نیوز براڈکاسٹرز اینڈ ڈیجیٹل اسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل سے زبانی طور پر کہاکہ آپ(نیوز چینلز)معاشرے میں تقسیم پیدا کرتے ہیں، یا آپ جو بھی رائے قائم کرنا چاہتے ہیں وہ بہت تیز ہے۔خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق جیسا کہ وکیل نے کہا کہ یہ اینکرز کیلئے گائیڈ لائنز ہیں، جسٹس جوزف نے پوچھاکہ آپ نے کتنی بار اینکرز کو ہٹایا ہے، کیا آپ نے اینکرز کے ساتھ اس طرح برتاؤ کیا ہے جس طرح آپ پیغام بھیجتے ہیں، آخر دیکھیں کہ پروگرام کے اینکر اور ایڈیٹوریل کے مواد کو کون کنٹرول کرتا ہے؟ اینکر خود یا خود اس مسئلے کا حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بصری ذریعہ ایک اخبار سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوسکتا ہے اور پوچھا کہ کیا سامعین، اس مواد کو دیکھنے کیلئے کافی بالغ ہیں؟، جسٹس ناگارتھنا نے کہاکہ ہم ہندوستان میں آزاد اور متوازن پریس چاہتے ہیں، آزاد لیکن متوازن۔

مرکز کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے دعویٰ کیا کہ حکومت فوجداری ضابطہ اخلاق میں ایک الگ ترمیم پر غور کر رہی ہے اور اس معاملے میں اس کا موقف یہی ہے۔ واضح ہو کہ عدالت عظمیٰ نے نفرت انگیز تقاریر کے واقعات میں کارروائی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ سخت مشاہدات کئے۔


Share: